بیدر:ریاست کرناٹک میں نو منتخب کانگریس کی قیادت والی حکومت نے اپنے پانچ وعدوں میں سے ایک خواتین کے لئے مفت بس خدمات کی سہولیات پوری ریاست میں شروع کردی ہے۔ریاست کے تمام اضلاع میں خواتین کے لیے مفت بس خدمات اسکیم کو سختی سے نافذ کردیا گیا ہے۔
ریاستی وزیر ایشور کھنڈرے نے بیدر سنٹرل بس اسٹینڈ میں ریاستی حکومت کی طرف سے نافذ کردہ شکتی یوجنا کا آغاز کیا۔ یہ شکتی یوجنا کسانوں، دیہی، مزدوروں اور غریب خواتین پر مالی بوجھ کو کم کرے گی۔ ریاست کی خواتین سوائے راجہ ہمسا، اور اے سی بسوں کو چھوڑ کر تمام بسوں میں مفت سفر کر سکتی ہیں۔آدھار کارڈ ، ووٹر آئی ڈی، ڈرائیونگ لائسنس جو یہ ثابت کرتی ہے کہ وہ ریاست کی رہائشی ہیں۔ انہیں بسوں میں سفر کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی طرف سے اعلان کردہ گھریلو خاتون کو 2 ہزار روپے دینے کی اسکیم 01 اگست کو شروع کی جائے گی۔ انا بھاگیہ یوجنا کے تحت 10 کلو چاول یکم جولائی سے لاگو کیا جائے گا۔ 200 یونٹ مفت بجلی کی اسکیم بھی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گریجویٹس کو 3000 روپے اور ڈپلومہ ہولڈرز کو 1500 روپے دینے کی اسکیم بھی مرحلہ وار شروع کی جائے گی۔
میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج کی وزیر رحیم خان نے کہا کہ ہماری حکومت ریاست کے عوام کی کوششوں سے وجود میں آئی ہے اور ہم عوام سے کئے گئے وعدے پر قائم ہیں۔ جس کی ایک مثال آج سے شروع کی گئی یہ شکتی اسکیم ہے۔ باپ ہی وعدوں کو بھی بہت جلد پورا کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Congress Govt کانگریس کے اقتدار میں عوام خوف سے آزاد رہیں گے، کرناٹک وزیراعلی
رحیم خان نے مزید کہا کہ ماضی میں جب ہماری حکومت انتظامیہ میں تھی۔ہم نے بیدر ضلع میں کرناٹک اسٹیٹ ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن کے تحت 500 بستروں پر مشتمل اسپتال، 100 بستروں کا اسپتال، اور گوداموں کی تعمیر سمیت بہت سے لوگوں کے منصوبے نافذ کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں اسی عزم کے ساتھ ترقیاتی کام کریں گے۔