ETV Bharat / state

Free Blood Test Camp مسجد عفراء میں مفت خون معائنہ کیمپ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

کرناٹک کے ضلع بیدر میں مسجد عفراء میں مفت خون جانچ کے لیے کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ خون جانچ کا یہ کیمپ ایس آئی او بگدل یونٹ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ Bidar Free Blood Test Camp

مسجد عفراء میں مفت خون معائنہ کیمپ
مسجد عفراء میں مفت خون معائنہ کیمپ
author img

By

Published : Oct 23, 2022, 1:14 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے ٹاؤن بگدل میں ایس آئی او بگدل یونٹ کی جانب سے مفت خون معائنہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر محمد آصف بگدل ایس آئی او سیکریٹری نے کہا کہ ایس آئی او بگدل کی جانب سے فری بلڈ گروپ ٹیسٹ یعنی خون کا معائنہ کیمپ مسجد عفراء میں رکھا گیا ہے، جس میں 120 سے زیادہ طلبہ اور نوجوانوں نے اپنا خون کا معائنہ کروایا۔ یہ فری خون کا معائنہ ایس آئی او کے چالیس سال کا سفر مکمل ہونے پر منعقد کیا گیا۔ Free Blood test Camp at Masjid Afra in Bidar

مسجد عفراء میں مفت خون معائنہ کیمپ

یہ بھی پڑھیں:

بتایا گیا ہے کہ مفت میں اس طرح کا کیمپ منعقد کرنے کا مقصد تھا کہ لوگ اپنا بلڈ گروپ جانیں اور کبھی کسی کو بلڈ دینا یا لینا پڑے تو ہم آسانی سے اپنا بلڈ دے کر کسی کی جان بچا سکتے ہیں۔ اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ جس کسی نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی (القرآن) اور خوشی اس بات کی ہے کہ ٹیسٹ کرانے والوں میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ تھی اور نوجوانوں نے یہ اظہار کیا کہ اگر کسی کو خون کی ضرورت پڑے تو وہ اپنا خون دینے کے لیے تیار ہیں۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ ایس آئی او اس طرح کے فلاحی کام میں پیش پیش رہتی ہے۔ محمد آصف بگدل یونٹ سیکریٹری نے کہا کہ سڑک حادثات کے دوران زخمی ہونے والے بعض افراد وقت پر طبی امداد نہ پہنچنے یا خون کی عدم دستیابی کے سبب فوت ہو جاتے ہیں۔ ایسے افراد کے لیے یہ خون کارآمد ہوتا ہے۔ آخر میں ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں یہ کیمپ رکھنے کی توفیق دی اور ہم ایس آئی او بگدل کی جانب سے پرائمری ہیلتھ سنٹر بگدل کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں بھر پور تعاون دیا اور ہم عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اس کیمپ کو کامیاب بنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.