ETV Bharat / state

JASMINE PRIMARY SCHOOL:غریبوں کے خوابوں کا انگریزی اسکول

عزیز خان چیئرمین جاسمین ایجوکیشن ٹرسٹ بیدر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ نرسری سے لے کر اعلی تعلیم کے ادارے چلانے کا واحد مقصد یہ ہے کہ غریب سے غریب والدین بھی اپنے بچوں کو اعلی اور معیاری تعلیم دلوائیں، پیسے کی تنگی کی وجہ سے اپنے بچوں کی تعلیم کو ادھوری نہ چھوڑیں، اس لئے ہم نے یہ طے کرلیا ہے کہ ہمارے ادارے میں داخلہ لینے والا ہر بچہ اعلی تعلیم حاصل کرے۔ Free admission system for poor students in Jasmin Primary School

author img

By

Published : Aug 7, 2022, 11:25 AM IST

اسکول
اسکول

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں یوں تو کئی تعلیمی ادارے اپنی نمایاں خدمات کی وجہ سے ریاست و ملک بھر میں مشہور و معروف ہیں،تاہم اسی شہر میں ایک ایسا تعلیمی ادارہ بھی ہے جو اپنی منفرد کوششوں و کاوشوں کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

موجودہ دور میں متوسط طبقہ اپنے بچوں کو انگریزی تعلیم دلانے کا خواب دیکھتے ہیں،ایسے والدین کے لئے جاسمین ایجوکیشن چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے چلائے جانے والا جاسمین ہیئر پرائمری اسکول اپنے خواب پورے کرنے والا پہلا اسکول بن گیا ہے، جاسمین ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے نرسری سے لے کر پوسٹ گریجویشن تک نہایت خاموشی کے ساتھ تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے۔

اسکول

Free admission system for poor students in Jasmin Primary School

جاسمین پرائمری اینڈ ہائی اسکول کی ہیڈ ماسٹر رانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کی یہ کوشش ہے کہ غریب کا لڑکا بھی انگریزی میڈیم میں تعلیم حاصل کرے، ہمارے یہاں نہایت ہی کم فیس میں معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔

مذکورہ تعلیمی ادارہ کی ٹیچر ریحانہ نے بتایا کہ یوں تو جاسمین اسکول ایک انگریزی میڈیم اسکول ہے لیکن انتظامیہ نے اپنے نصاب میں علاقائی زبان کے ساتھ ساتھ اردو مضمون بھی رکھا ہے، جس کی وجہ سے بچے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو بھی سیکھ رہے ہیں، یقینا یہ بچے جہاں انگریزی میں مہارت حاصل کریں گے اور علاقائی زبان پر عبور حاصل ہوگا وہیں اردو زبان سے بھی واقفیت ہو گئی اردو ہماری مادری زبان ہے اور ہمارا ادب، ہماری تاریخ سب اردو میں ہے۔

عزیز خان چیئرمین جاسمین ایجوکیشن ٹرسٹ بیدر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ نرسری سے لے کر اعلی تعلیم کے ادارے چلانے کا واحد مقصد یہ ہے کہ غریب سے غریب والدین بھی اپنے بچوں کو اعلی اور معیاری تعلیم دلوائیں، پیسے کی تنگی کی وجہ سے اپنے بچوں کی تعلیم کو ادھوری نہ چھوڑیں، اس لئے ہم نے یہ طے کرلیا ہے کہ ہمارے ادارے میں داخلہ لینے والا ہر بچہ اعلی تعلیم حاصل کرے اور اپنے والدین کا اسکول کا اور ہمارے ضلع کا نام روشن کر یے ۔

مزید پڑھیں:بنگلور: اسکول انتظامیہ سے فیس کم کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی دلچسپی پیدا ہو اس لئے جاسیمن کوچنگ اکیڈمی کے تحت بچوں کو کرکٹ اور فٹ بال کی بھی کوچنگ دی جاتی ہے اس کے علاوہ تیراکی اور یوگا بھی کروایا جاتا ہے تاکہ بچوں بچپن ہی سے صحت مند اور تندرست ہو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.