ETV Bharat / state

گلبرگہ: 14 سالہ لڑکے کا قتل - کرناٹک کے شہر گلبرگہ

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں ایک چودہ سالہ لڑکے کو کسی اور سماج کی لڑکی سے محبت کرنے پر مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

author img

By

Published : Feb 28, 2021, 6:04 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ کے جیورگی سے تعلق رکھنے والے نریبول دیہات میں ایک 14 برس کے لڑکے کا بہیمانہ قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ لڑکا کسی اور سماج کی لڑکی سے محبت کر تا تھا۔ اس کے خاندان والے اس کے مخالف تھے۔

قتل کرنے کے بعد لڑکے کی لاش تھیلے میں ڈال کر چام نگر کے علاقہ میں بھیما ندی پر واقع زیر تعمیر پل پر پھینک دی گئی۔

پولیس کا شبہ ہے کہ لڑکی کے خاندان والوں نے لڑکے کا قتل کیا ہے۔ پولیس نے اس شبہ میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی قتل کی اصل نوعیت کا پتہ چلے گا۔

ہلاک شدہ لڑکا تین دن سے لاپتہ تھا۔ اس کے والدین نے پولیس میں اس کے لاپتہ ہونے کی رپوٹ درج کروائی تھی۔ اس کے مطابق جیورگی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.