پولس نے بتایاکہ مرنے والوں میں ٹرک ڈرائیور، کلینراور دوپہیا گاڑی پرسواردو افرادشامل ہیں۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک سیوادی سےتروچراپلی جارہاتھا اوراس دوران ڈرائیورنے گاڑی پر سے کنٹرول کھودیا۔ اس کے بعد مخالف سمت سے آرہے دوپہیا گاڑی سے ٹکراگیا۔
واقعہ میں تروچی کے ٹرک ڈرائیور سلوم (تیس)، کلینر تانگ راج (پچپن)، دوپہیا گاڑی ڈرائیور چنون (پچپن) اور اس کی پچھلی سیٹپرسوارشخص اریا گوندر کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔ موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد دھرمپوری کے رہنے والے تھے۔
تھپور کی پولس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرلیا ہے اورلاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے دھرم پوری گورنمنٹ میڈیکل کالج ہوسپیٹل بھیج دیا ہے۔