ETV Bharat / state

انوار اللہ فاروقی کا مقصد علوم اسلامیہ کو گھر گھر پہنچانا تھا: مولانا محمد ندیم اللہ نظامی

حیدرآباد کی مشہور علمی و تحقیقی دانش گاہ جامعہ نظامیہ کے بانی شیخ الاسلام مولانا محمد انوار اللہ فاروقی کے 106 ویں سالانہ عرس کے موقع پر امام مسجد الہی کے امام و خطیب مولانا محمد ندیم اللہ نظامی نقشبندی نے کہا کہ مولانا فاروقی نے علمی، دینی، سماجی اور فلاحی ہر سطح پر نمایاں خدمات انجام دیں

مولانا محمد ندیم اللہ نظامی
مولانا محمد ندیم اللہ نظامی
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 12:06 PM IST

کرناٹک کے شہر یادگیر میں حیدرآباد کی مشہور علمی و تحقیقی دانش گاہ جامعہ نظامیہ کے بانی شیخ الاسلام مولانا محمد انوار اللہ فاروقی المعروف فضیلت جنگ کے 106 ویں سالانہ عرس کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر یادگیر کی امام مسجد الہی کے امام و خطیب مولانا محمد ندیم اللہ نظامی نقشبندی نے کہا کہ 'اللہ تعالی نے مولانا انوار اللہ فاروقی کو دنیاوی اور دینی بصیرت دونوں سے نوازا تھا'۔

انوار اللہ فاروقی کا مقصد علوم اسلامیہ کو گھر گھر پہنچانا تھا:مولانا محمد ندیم اللہ نظامی

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مولانا انوار اللہ فاروقی جامعہ نظامیہ کے بانی کے علاوہ مشہور کتب خانہ آصفیہ (موجودہ نام سنٹرل لائبریری) کے بھی بانی تھے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اجمیر کے مشہور مدرسہ دارالعلوم دینیہ معینیہ کے لیے بھی بانی رہے ہیں۔

مولانا محمد ندیم اللہ نظامی نے اس موقع پر بتایا کہ 'مولانا فاروقی نے علمی، دینی سماجی اور فلاحی ہر سطح پر نمایاں خدمات انجام دیں'۔

انھوں نے کہا کہ 'آپ نے کثرت سے مساجد کی تعمیر کروائی اور ان مساجد میں ائمہ و مؤذنین کا تقرر بھی کرایا'۔

انھوں نے آخر میں کہا 'بانی جامعہ نظامیہ میں قوم و ملت کا درد تھا آپ نہایت رفیق القلب تھے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.