گلبرگہ: مدرسه انوار القرآن گلبرگہ میں بموقع جشن ولادت امام محمد انوار اللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ حیدر آباد، ایک بڑے جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جلسے کا آغاز مدرسے کے صدر مدرس حافظ محمد حیات علی انصاری کی تلاوت قرآت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد مدرسے کے طلبہ نے قصیدہ بردہ شریف کے مخصوص عربی اشعار کو اپنے منفرد انداز میں پیش کیا۔
اس موقعے پر مولانا سید شاہ مفتی عبدالرشید خلیفہ حضرت سجادہ نشین بارگاہ بندہ نواز، مولانا سید قاسم بخاری خطیب و امام جامع مسجد سنگتراش واڑی، حافظ محمد فخر الدین مانیال خطیب و امام مسجد بارگاہ، حضرت شیخ دکن نے مدرسہ انوار القرآن اہلسنت و جماعت کی تعلیمی کارکردگی و علاقہ ملت نگر میں دینی و علمی خدمات کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ گلبرگہ میں امام محمد انوار اللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ کی علمی تحریک کو عام کرنے میں مولانا شیخ سلیم الدین نظامی نے مدرسہ انور القران اہلسنت و جماعت کے سنگ بنیاد کے ذریعہ ایک زبردست پیش رفت کی ہے۔
شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا سجاده نشین بارگاه شیخ دکن شیخ روضہ گلبرگہ نے جلسہ کی صدارت فرمائی۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطاب کے ابتداء میں مولانا شیخ سلیم الدین نظامی بانی و ناظم مدرسہ، مولانا حافظ محمد حیات علی انصاری صدر مدرس مدرسہ، مولانا حافظ محمد یوسف قادری، محمد ٹیپو معزز رکن مدرسه، مولانا عاطف ناظمی مدرس مدرسہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان حضرات کے پاس بہت ہی مخلصانہ صلاحیتیں ہیں۔ جس کا ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں سے یہ حضرات مدرسہ انوار القرآن کے ذریعہ علم دین کے فروغ واشاعت اہل سنت و جماعت کا کام کرتے آرہے ہیں۔ لہذا ان قابل قدر لوگوں کی قدر کرنی چاہے اور ان کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے ہوئے ان کا تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اہل ثروت حضرات سے خواہش ظاہر کی کہ وہ مدرسہ انوار القرآن اہلسنت و جماعت کے تعمیری کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
خطاب کے آخر میں آپ نے مدارس دینیہ کی اہمیت و عصری علوم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مدرسہ انوار القرآن اپنے طالب علم کو ان دونوں علوم کا امتزاج دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جلسہ میں بحیثیت مہمانان خصوصی مولانا غلام محمد اشرفی مدرس دارالعلوم دینیہ بندہ نواز، مولانا سید حسینی پیراں برادر سجادہ نشین گلسرم و کر کنده شریف، مولانا حافظ محمد اولیس قادری بانی و ناظم الحسن اسلامک اکیڈیمی گلبرگہ، حیدر علی باغبان نائب صدر ضلع وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ، انجینئر عزیز الدین بلڈرس، عارف مرزا مالک آدرش ٹریڈرس، ودیگر نے شرکت کی۔ جلسہ کی نظامت مولانا حافظ یوسف قادری خطیب و امام مسجد اقراء نے کی۔
یہ بھی پڑھیں:
اختتام جلسہ پر اکابر علماء کرام و مہمانان خصوصی اور اہلیان محلہ ملت نگر و حاضرین جلسہ کی موجودگی میں شیخ شاه محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن کے ہاتھوں مدرسہ انوار القرآن اہلسنت و جماعت کا سنگ بنیاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقعے پر مولانا حافظ محم فخر الدین مانیال خطیب و امام مسجد بارگاہ شیخ رکن نے مدرسہ ہذا کے تعمیر کام کے سلسلہ میں رفت انگیز دعا فرمائی۔ آخر میں مولانا شیخ سلیم الدین نظامی نے جلسہ میں تشریف لانے والے تمام علمائے کرام اور سبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔