کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور اسمبلی میں اپوزیشن رہنما سدارمیا کے بھی کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سدارمیا نے منگل کو ٹویٹر پر اپنی کورونا پازیٹو کے بارے میں اطلاع دی۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں کورونا وائرس سے متاثر ہو چکا ہوں اور ڈاکٹر کے مشورے پر اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں۔ مجھ سے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنا کورونا ٹسٹ کروائیں اور خود کو قرنطینہ کرلیں۔'
یہ بھی بڑھیں: کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا کی کورنا رپورٹ مثبت پائی گئی
واضح رہے کہ 'کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا اور ان کی صاحبزادی اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے رکن پارلیمنٹ کارتی چدم برم بھی کورونا کا شکار ہیں۔'