ETV Bharat / state

Yediyurappa Announces Retirement یدیورپا نے انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

یدیورپا نے کہا، 'میری عمر اب 80 سال ہے، اس لیے الیکشن نہیں لڑوں گا، لیکن میں ریاست بھر کا سفر کروں گا اور بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی پوری کوشش کروں گا۔'

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 31, 2023, 4:05 PM IST

بیلگاوی: کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر بی ایس یدیورپا نے انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے یدیورپا نے کہا کہ وہ مرکزی سیاست میں رہنے کے خواہشمند بھی نہیں ہیں، لیکن چاہتے ہیں کہ بی جے پی ریاست میں اقتدار میں واپس آئے۔ انہوں نے پیر کو کہا کہ وہ انتخابی سیاست سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور وہ مرکزی سیاست میں رہنے کے خواہشمند بھی نہیں ہیں، لیکن سیاست میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بی جے پی ریاست میں اقتدار میں واپس آئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے الیکشن نہ لڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ سیاست سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ اس کے بجائے وہ ریاست میں بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے ریاست کا دورہ کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ یدیورپا ایک طاقتور لنگایت لیڈر ہیں۔ یدیورپا نے نامہ نگاروں سے کہا، 'میری عمر اب 80 سال ہے، اس لیے میں الیکشن نہیں لڑوں گا، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں سیاست سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ میں ریاست بھر کا سفر کروں گا اور بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی پوری کوشش کروں گا۔واضح رہے کہ یدیورپا نے جولائی 2021 میں وزیر اعلی کے طور پر اپنے سابقہ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کی جگہ موجودہ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Complaint Against Former CM Yeddyurappa: یدیورپا پرغیر قانونی طریقے سے 116 ایکڑ زمین الاٹ کرنے کا الزام
یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.