پولیس نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے پرمیشور کے مختلف ٹھکانوں اور ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد رمیش جن بھارتی احاطے کے ایک درخت پر پھندا لگا کر جھول گیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔
کانگر یس رہنما پرمیشور نے اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ منگل کو محکمہ انکم ٹیکس کے حکام کے سامنے پیش ہوں گے اور ٹرسٹ کے ما تحت تعلیمی اداروں پر ہوئی چھاپہ ماری کے سلسلے میں ضروری دستاویزات پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا ’’محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپے مارے ہیں اور مجھے منگل کو بلایا ہے۔ میں تمام دستاویزات ان کو دوں گا اور ان تمام سوالات کا جواب دوں گا ‘‘۔
انکم ٹیکس کی چھاپے ماری کے دوران 400 کروڑ روپے کی نقدی برآمد ہونے سے متعلق خبروں پر پرمیشور نے کہا کہ یہ سب بے بنیاد رپورٹز ہیں اور وہ میڈیا سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے مسائل پر رپورٹ شائع کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیا کریں۔