اسٹار ایئر لائن کے ذرائع نے کہا ہے کہ یہ فضائی خدمات ہفتے میں چار دن جاری رکھی جائے گی۔
ائیر پورٹ حکام کے مطابق اسٹار ایر لائنز کا طیارہ گلبرگہ ایئرپورٹ سے تروپتی کے لئے ہر پیر، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو اڑان بھرے گی۔ فی پرواز مسافر کو 2000روپیئے کرایہ ادا کر نا ہوگا۔
فلائٹ گلبرگہ سے 9.55 صبح اڑان بھرے گی اور 11.00 بجے صبح تروپتی پر لینڈکر ے گی۔
مزید پڑھیں:
'گئو کشی مخالف بل بی جے پی کی منصوبہ بند سازش'
واپسی کے سفر میں وہ 2.25 بجے دوپہر پرواز بھر ے گی اور 3:30 بجے گلبرگہ ایئرپورٹ پر لینڈ کر ے گی۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹکٹ بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔