ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ضلع کانگریس پارٹی کے جانب سے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی انجام دی گئی۔
ضلع کانگریس پارٹی کے قائدین نے شہر کے گاندھی چوک ،امبیڈکر چوک، شاستری چوک، پر قومی قائدین کے مجسموں کو پھول مالائیں چڑھانے کے بعد ضلع کانگریس دفتر میں رسم پرچم کشائی انجام دی گئی۔
بعدازاں تمام کانگریس قائدین نے قدیم روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شہر کے گاندھی چوک پر ضلع کانگریس صدر مری گوڈا نے پرچم کشائی انجام دی۔
اس موقع پر ضلع کانگریس صدر نے یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج قومی تہوار ہے اور ہم اس تہوار کو نہایت سادگی سے منا رہے ہیں، کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہم لوگ اس کو اعلی پیمانے پر منانے سے خاصر ہیں
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ملک کی آزادی میں اپنی جان دے کر ملک کی آن بان اور شان کو برقرار رکھنے کے لئے جنہوں نے قربانی دی ہے ان کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم مودی نے فوج اور کورونا واریئرز کو خراج تحسین پیش کیا
اس موقع پر ریاستی یوتھ سیکریٹری رگھوویندر ،ضلع مائناریٹی صدر لائق حسین بادل، کانگریس مہلا صدر منجولا، کانگریس مینارٹی لیڈر شیخ ظہیرالدین سویرا کے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر قائدین موجود تھے