بنگلور: جنوبی ریاست کرناٹک میں برسر اقتدار بی جے پی کو شکست دے کانگریس پارٹی اب زمام حکومت سنبھال چکی ہے۔ کانگریس پارٹی سے عوام کی کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ ادھر ریاست کے وزیر اعلی سدارامیا نے اسمبلی میں اعلان کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے پانچ گارنٹی اسکیموں کو جلد ہی نافذ کیا جائے گا۔ ان پانچ اسکیموں سے متعلق 2 جون کو ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ریاست میں انتخابی مہم کے دوران کانگریس پارٹی کی جانب سے پانچ گارنٹی اسکمیوں کی تشہیر کی گئی تھی اور عوام سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ ریاست میں بر سر اقتدار آنے کے بعد ان اسکیموں کو نافذ کیا جائے گا۔ پارٹی کے انتخابات جیتنے اور نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر چرچا کے دوران کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک حکومت کی پہلی کابینہ کی میٹنگ میں ہی پارٹی کی طرف سے کیے گئے پانچ وعدوں پر عمل آوری کو یقینی بنایا جائے گا۔ راہل گاندھی نے زور دے کر کہا کہ کانگریس جھوٹے وعدے نہیں کرتی اور جو کہتی ہے، وہ کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: Portfolios For Karnataka Ministers کرناٹک سی ایم سدارامیا نے اپنی کابینی وزراء کو قلمدان تفویض کیے
ادھر بدھ کو کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے کہا کہ حکومت نے پانچوں گارنٹی اسکیموں کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات بنگلورو میں کابینہ میٹنگ سے پیشتر منعقد ایک میٹنگ کے اختتام کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے کہی ہے۔
Karnataka CM Siddaramaiah پانچ گارنٹی اسکیموں کا نفاذ جلد کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سدرامیا - Karnataka News
کرناٹک میں اقتدار کی تبدیلی کو کئی ایام بیت چکے ہیں۔ نئی حکومت نے انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے پانچ وعدوں کو نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔