ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، آج ضلع یادگیر میں کوروناوائرس کے پانچ نئے پازیٹیوں کیس سامنے آئے ہیں۔
جس کے بعد ضلع ڈپٹی کمشنر کرما راؤ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آج ضلع یادگیر میں پانچ مثبت کیسیز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ تمام مریض ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت شہر ممبئی سے آئے ہیں۔
خیال رہے کہ ان کو کورونا وائرس پازٹیوں آنے کے بعد ان تمام کوشہر کے کووڈ-19 ہسپتال یادگیر میں رکھا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کرما راؤ
اس کیس کے سامنے آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر کرما راؤ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہر یا دیہاتوں میں اگر کوئی بھی دیگر ریاستوں سے آرہے ہیں، تو برائے مہربانی اس کی اطلاع ضلع انتظامیہ کو دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ سماجی دوری برقرار رکھیں اور ماسک کا پابندی کے ساتھ استعمال کریں، تاکہ اس وبا سے بچا جاسکے۔