کرناٹک کے ضلع یادگیر کے نوجوانوں نے فلم سازی کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے نوجوانوں کے لیے خاص کر ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کے لئے ایک سبق آموز فلم سیداپور کے نام سے بنائی ہے۔ اس فلم کی خصوصیت اور خاصیت یہ ہے کہ اس فلم میں کام کرنے والے تمام کیریکٹرز، پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور دیگر فنکاروں کا تعلق ضلع یادگیر سے ہے۔
سیداپور کنڑا فلم کا ٹریلر 9 نومبر کو ریلیز ہوگا جب کہ فلم 16 نومبر کو ریاست کرناٹک کے علاقے کلیان کرناٹک کے چھ اضلاع کے تھیٹروں میں ریلیز کی جائے گی۔
اس موقع پر فلم کے پروڈیوسر ایکٹر ہیروئن نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلم کی تفصیلات بتائیں۔ فلم کے پروڈیوسر عبدالرؤف صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ان کی پہلی فلم ہے اور اس فلم میں کام کرنے والے تقریبا تمام فنکاروں کی یہ پہلی فلم ہےانہوں نے علاقے کلیان کرناٹک کے تمام عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کو ضرور دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ اس فلم کو بنانے کا مقصد طلباء و طالبات ہائی سکول اور کالج میں تعلیم پر توجہ نہ دیتے ہوئے عشق و عاشقی کے چکر میں پڑ کر کس طرح اپنی تعلیم کو برباد کرتے ہیں، اس کو فلم میں واضح طور پر بتایا گیا ہے۔ نصیحت اور ایک سبق کے طور پر یہ فلم بنائی گئی ہے۔ 'ہمیں امید ہے کہ عوام اس فلم کو ضرور کامیاب کریں گے۔'
اس موقع پر فلم کی ہیروئن سنگیتا نے کہا کہ اسکول اور کالج کے طلبا و طالبات تعلیم کے دوران اگر دیگر کاموں میں دلچسپی لیتے ہیں تو ان کا کیریئر اور وقت کس طرح برباد ہوتا ہے اس فلم میں اس چیز کو بتانے کی کوشش کی گئی ہے.
'میں عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ اس فلم کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ دیکھیں اور ہماری ہمت افزائی کریں'
اس موقع پر فلم کے ہیرو بھانو پرتاب اور فلم کے دوسرے پروڈیوسر ابھیشیک اور فلم کے ولن سنجے کے علاوہ فلم کے دیگر ادا کار موجود تھے۔