ETV Bharat / state

سینٹرل یونیورسٹی آف کرناٹک کا پانچواں کانووکیشن - University Grants Commission

کرناٹک سینٹرل یونیورسٹی کے پانچویں کانووکیشن میں 5 شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے سرفراز کیا گیا۔

karnataka central university
karnataka central university
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 9:19 PM IST

ریاست کرناٹک شہر گلبرگہ میں واقع کرناٹک سینٹرل یونیورسٹی کا 5 واں کانووکیشن کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر ایم مہیشور نے 5 ممتاز شخصیات کواعزازی ڈاکٹر یٹ عطا کی۔

سینٹرل یونیورسٹی آف کرناٹک

اس کانووکیشن میں ممتاز ادیب وجانند، آرٹسٹ ایم جی برادر، ناول نگار ایس ایل بھرپا، سماجی کارکن ایس تما اکا، شاعر چناویر اور اسرو چیف ڈاکٹر کے سیون کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی دی گئی۔

اس کانوکیشن میں 38 طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈل، 25 ریسرچ اسکالرس کو پی ایچ ڈی اور 665 طلبہ و طالبات کو مختلف ڈگریاں تقو یض کی گئی۔

اس دوران یونیورسٹی گرانٹس کمیشن( یوجی سی) کے صدر پروفیسر ڈی پی سنگھ نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں ناقابل تسخیر اور بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے کے لیے مقصد سے مرکزی حکومت نے نئی تعلیمی پالیسی جاری کی ہے اور اس پر موثر عمل آوری کی ذمہ داری ملک کی تمام یونیورسٹیز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم تمام لوگوں کو مشترکہ تعاون سے اعلیٰ تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے مزید مضبوط و مستحکم بنانا ہوگا اور اس کے لیے تعلیمی اداروں کی تشکیل کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.