ETV Bharat / state

کلبرگی: سرکاری ہائی اسکول کے15 طلبہ کورونا سے متاثر - گھروں میں ہی قرنطینہ

یکم مارچ کو اسکول کے 22 طلبہ کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں 15 طلبہ کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

کلبرگی: سرکاری ہائی اسکول کے15 طلبہ کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Mar 6, 2021, 10:37 AM IST

کرناٹک کے کلبرگی ضلع کے کلاگی میں واقع گورمنٹ ہائی اسکول کے15 طلبہ کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

یکم مارچ کو اسکول کے 22 طلبہ کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں 15 طلبہ کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ متاثرطلبہ کلاگی ٹاون اور اطراف کے علاقوں میں رہتے ہیں۔ تمام طلبہ کو ان کے گھروں میں ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے کیونکہ ان کی صحت کی نوعیت سنگین نہیں ہے۔

ایک قریبی گاؤں میں شادی ہوئی تھی اور اس شادی میں ممبئی کے بہت سے لوگوں نے شرکت کی تھی۔ ایک ہی شادی میں دو طلبہ شامل تھے۔ یہ ممکن ہے کہ انفیکشن ان کے ذریعہ پھیل گیا ہو۔ اسکول کے 41 طلبہ کی ٹیسٹ رپورٹ ابھی باقی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.