ETV Bharat / state

Felicitation Programme گلبرگہ میں اعزازی شعری نشست - ضلع گلرگہ میں رنگ روڈ

کرناٹک کی بیباک نسوانی آواز ڈاکٹر مہر افروز کی گلبرگہ کی آمد پر مقامی ادبی تنظیم مجلس شعور ادب کی جانب سے کامیاب شعری نشست کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر ضلع کے مختلف علاقوں کے شعراء کرام نے کلام پیش کئے۔

گلبرگہ میں اعزازی شعری نشست
گلبرگہ میں اعزازی شعری نشست
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 12:25 PM IST

گلبرگہ میں اعزازی شعری نشست

گلبرگہ : ریاست کرناٹک کے ضلع گلرگہ میں رنگ روڈ میں واقع فنکشن ہال میں ممتاز ادیبہ و شاعرہ ڈاکٹر مہر افروز کی آمد پر مقامی ادبی تنظیم مجلس شعور ادب کی جانب سے کامیاب شعری نشست کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر ضلع کے مختلف علاقوں کے شعرا کرام نے کلام پیش کئے۔

نشست میں سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست، انجینئر سید سخی سرمست نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر حیدر علی باغبان بھی موجود رہے ۔تقریب کا آغاز محمد مظہر احمد گرمٹکالی نے قرات کلام پاک سے کیا۔ سید سجاد علی شاد کی نعت خوانی پیش کی۔

عزیز اللّٰہ سرمست نے شالپوشی و گلپوشی کے بجائے کتاب کا تحفہ دینے کی اپنی تحریک کے تحت حیدر علی باغبان نائب صدر مجلس تعمیر ملت گلبرگہ کی کتاب داعی انقلاب محترمہ ڈاکٹر مہر افروز کو پیش کی

یہ بھی پڑھیں؛Education Department In Bidar بیدر میں تعلیم کے شعبہ میں 100 کروڑ کی سرمایہ کاری

اس موقع پر حیدر علی باغبان بھی موجود رہے ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبر نے اپنی کتاب اور مولوی محمد خواجہ گیسودراز موظف محکمہ تعلیمات نے بھی کتاب کا تحفہ ڈاکٹر مہر افروز صاحبہ کو پیش کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر مہر افروز نے گلبرگہ شہر کی علمی ادبی تعلیمی سرگرمیوں کی بھرپور تعریف کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.