بنگلور: گزشتہ روز کسان رہنما رکیش ٹکیت کے بنگلور دورے کے دوران ایک پروگرام میں چند سماج دشمن عناصر نے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک کر حملہ کیا تھا، ٹکیت اس حملہ میں زخمی ہونے سے بچ گئے، کسان رہنما راکیش ٹکیت پر حملے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے آج کرناٹک میں ریاست گیر احتجاج کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کسانوں کو علاوہ سماجی کارکنان نے بھی شرکت کی۔Condemning Attack on Farmers Leader Rakesh Tikait in Karnataka
اس موقع پر ریاست کے کسان کارکنان نے کہا کہ راکیش ٹکیت پر حملہ آر ایس ایس کی ایک منصوبہ بند سازش ہے اور حملہ آور آر ایس ایس و بی جے پی سے جڑے ہوئے لوگوں نے کیا ہے۔دہلی سے آئے کسان کارکن و آل انڈیا کسان سبھا کے جوائنٹ سکریٹری وجو کرشنن نے کہا کہ راکیش ٹکیت پر جو حملہ ہوا ہے وہ ایک کائرانا حملہ ہے۔ بی جے پی حکومت کسانوں کو دبانا چاہتی ہے۔ اس موقع پر کسان کارکن چکی ننجنڈا سوامی اور وجو کرشنن نے پرزور مطالبہ کیا کہ حملہ آواروں پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔