ETV Bharat / state

ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ندی میں ڈوب کر ہلاک - بھر مبئے گاوں کے قریب پکنک

Family Picnic Turned Tragic In Karnataka اتر کنڑا ضلع سری کے بھر مبئے گاوں کے قریب پکنک کے لئے گئے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شرمالہ ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔اس واقعے کے بعد گاوں میں ماتم کا ماحول ہے۔

ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ندی میں ڈوب کر ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 1:19 PM IST

ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ندی میں ڈوب کر ہلاک

گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے اتر کنڑا ضلع سری کے بھر مبئے گاوں کے قریب پکنک کے لئے گئے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد گاؤں میں ماتم کا ماحول ہے۔

ذرائع کے مطابق 17 دسمبر بروز اتوار کو ایک ہی خاندان کے 25 افراد پر مشتمل ایک خاندان پکنک کے لیے گیا تھا۔اس وقت پانچ سال کا بچہ کھیلتے ہوئے ندی میں گر پڑا۔ اس کو بچانے کے لئے اس خاندان کے کئی افراد ندی میں کود پڑے۔ اس کوشش میں ایک ہی خاندان کے پانچ لوگ ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت مولانا حافظ محمد سلیم خلیل الرحمن (44)، ان کا بیٹا عمر صدیق (14) ان کی بہن کا بیٹا نبیل نور احمد شیخ (22)، ان کی بہن کی بیٹی نادیہ نور احمد شیخ (20) اور مولانا کے بھائی کی بیٹی مصباح تبتسم (21) کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے حملے کے خلاف گلبرگہ میں مختلف تنظیموں کااحتجاج

مقامی باشندوں ، ماہی گیروں اور مقامی نوجوانوں نے فائر بریگیڈ اور غوطہ خوروں کی لاشوں کو ندی سے نکالنے میں مدد کی۔ لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا ہے۔اس واقعے کے بعد گاوں میں ماتم کا ماحول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.