ETV Bharat / state

Wait For Compensation کے ایس آر ٹی سی ملازمین کے اہل خانہ اب بھی معاوضے کے منتظر - ویلفیئر پارٹی کرناٹک

کورونا کے دوران گزشتہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے وعدہ کیا گیا تھا کہ کورونا سے موت کا شکار ہونے والے سرکاری اہلکاروں کے گھر والوں کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائیگا۔

کے ایس آر ٹی سی ملازمین کے اہل خانہ اب بھی معاوضے کے منتظر ہیں

author img

By

Published : Aug 18, 2023, 7:57 PM IST

بنگلورو: اس سلسلے میں ویلفیئر پارٹی نے آر. ٹی. آئی کے تحت محکمہ ٹرانسپورٹ کے. ایس. آر. ٹی. سی سے معلومات حاصل کیں اور پایا کہ کووڑ وبا کے دوران تقریباً 380 ٹرانسپورٹ اہلکاروں کی جانیں گئی ہیں جب کہ حکومت نے صرف 11 افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا ہے۔

اس سلسلے میں ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے صدر ایڈووکیٹ طاہر حسین نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کووڑ سے جاں بحق سرکاری اہلکاروں کے اہل خاندانوں کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔ طاہر حسین نے امید جتائی کہ اب موجودہ برسر اقتدار کانگریس حکومت ان مستحق خاندانوں کو معاوضہ دینے کا کام کرے گی۔

کووڈ میں انتقال شدہ کے. ایس. آر ٹی سی اہلکاروں کے خاندانوں کو معاوضہ نہ دئے جانے پر بات کرتے ہوئے کرناٹک کانگریس کے لیڑر وائے سعید احمد نے کہا کہ بی جے پی اپنے کسی وعدے پر کھری نہیں اتری. سعید احمد نے تیقن دلایا کہ کانگریس حکومت ضرور ان مجبور خاندانوں کو معاوضہ دینے کا کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Hate Speech جب قانون ساز ہی نفرتی بیانات دیں تو نفرت کیسے رکے گی؟ سپریم کورٹ کے حکم پر صدام بیگ کا ردعمل

کے. ایس. آر. ٹی. سی کے سینکڑوں اہلکاروں کے خاندان معاشی تنگی کا شکار ہیں اور امید جتا رہے ہیں کہ حکومت کا کوئی معاوضہ ان کے دردناک حالات کو راحت بدل سکتا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ سدرامیہ کی کانگریس حکومت کس قدر جلد ان مجبور لوگوں کی تکالیف کو دور کرنے کا کام کریگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.