ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election کرناٹک انتخابات میں مُعمر شہریوں کیلئے گھروں سے ووٹنگ کا انتظام

author img

By

Published : May 6, 2023, 8:12 AM IST

Updated : May 6, 2023, 11:56 AM IST

ریاست کرناٹک میں چند دنوں کے بعد اسمبلی انتخابات کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف انڈیا ریاست کے معمر افراد اور معذوروں کے گھروں سے ہی ووٹ ڈالنے کا نظم کیا ۔جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے۔

گھروں سے ووٹنگ کا انتظام
گھروں سے ووٹنگ کا انتظام

یادگیر : الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق ریاست میں کرناٹک عام اسمبلی کے انتخابات میں پہلی بار گھر سے معمر شہریوں کو ووٹنگ کی اجازت دی گئی ہے۔ ضلع الیکشن افسر و ڈپٹی کمشنر سنہل آر نے کہا کہ ریاست میں پہلی بار 80 سال سے زیادہ عمر کے ووٹروں اور معذور ووٹروں کو عام انتخابات کے حصہ کے طور پر گھر سے ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 80 سال سے زائد عمر کے اور معذور ووٹرز نے گھر بیٹھے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

یادگیر ضلع میں، 80 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 586 ووٹرز کے ساتھ 90 معذور ووٹرز، کل 676 ووٹرز نے گھر سے ووٹ ڈالنے پر اتفاق کیا تھا جس کے چلتے 03 مئی اور 04 مئی کو ووٹنگ میں 564 سینئر سٹیزن ووٹرز، 89 معذور ووٹرز اور کل 653 ووٹرز نے ووٹ ڈالا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ووٹ دینے والے بزرگ ووٹرز اور معذور افراد الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اس قدم سے بہت خوش ہوئے اور انہوں نے جوش و خروش سے ووٹ ڈالے اور دیگر ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی۔

مزید پڑھیں: Karnataka Election 2023 یادگیر میں انتخابی عملوں کی ٹریننگ کے لیے بسوں کا انتظام
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لئے ووٹ دینے کے لیے بنائی گئی سہولیات کے بہتر نتائج آئیں گے۔ 80 سالوں سے زائد عمر اور معذور افراد کی ووٹنگ میں حصہ لینے سے یقینا ووٹ ڈالنے کی فیصد میں اضافہ ہوگا۔ ووٹنگ سے متعلق لوگوں میں جانکاری فراہم کرنے کی مختلف قسم کی مہم کے ذریعے لوگوں میں ووٹ ڈالنے کے لیے پہل کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سال اسمبلی انتخابات 2023 میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 80 سال سے زائد عمر کے لوگ اور معذور افراد مرد و خواتین کے لیے اپنے گھر سے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی ھے۔

Last Updated : May 6, 2023, 11:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.