ETV Bharat / state

موجودہ حالات میں ورزش نہایت ضروری - urdu news

انسانی زندگی میں جسمانی ورزش بہت ضروری ہے اس سے خاص کرکے انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے جس سے کئی بیماریاں دور رہتی ہے اور پریشانیوں سے نجات ملتی ہے۔

موجودہ حالات میں ورزش نہایت ضروری
موجودہ حالات میں ورزش نہایت ضروری
author img

By

Published : May 6, 2021, 10:44 AM IST

کرناٹک: ٹکنالوجی کے اس دور میں انسان جسمانی محنت ورزش کو چھوڑ کر عیش و آرام کی زندگی میں گم ہیں، جس سے انسان کی قوت مدافعت کمزور ہونے ساتھ ساتھ کئی بیماریاں اپنے زد میں لے رہی ہے جس سے کئی طرح کے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ویڈیو

اگر ہم بچوں میں کھیل کی اہمیت پر بات کریں تو کھیل کے بغیر بچوں کی زندگی ادھوری ہے، کھیل سے ان کے جسم میں چستی اور پھرتی کے ساتھ صحت بھی ٹھیک رہتی ہے، مگر موجودہ دور میں بچے کھیل کے معنی مفہوم بدل چکے ہیں، اب ان کے لئے کھیل سے مراد اپنے موبائل میں موجود کھیل ہی سمجھ میں آتا ہے۔

اس تعلق سے ڈاکٹر شرن یادگیر بتاتے ہیں کہ جب ہم چھوٹے تھے تو بہت سارے کھیل کھیلا کرتے تھے، جس سے ہماری صحت ٹھیک رہتی تھی، مگر آج کے بچے صرف موبائل میں گیم کھیلتے ہیں۔ اور موبائل سے ان کی صحت پر برا اثر پڑ رہا ہے خاص کرکے ان کی آنکھ اور دماغ پر موبائل کی روشنی کا منفی اثر ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر عمر کے لوگوں کو چاہیے کے وہ صبح شام چہل قدمی اور ورزش کریں، موجودہ حالات میں اپنے آپ کو صحت مند رکھنا نہایت ضروری ہے۔

ڈاکٹر راج شیکھر یادگیر نے کہا کہ میں ہر روز صبح و شام شٹیل کھیلتا ہوں، بچوں کو چاہیے کہ وہ صبح شام اپنے گھر کے آنگن میں اپنی عمر کے حساب سے اور شوق کے حساب سے کوئی نہ کوئی کھیل ضرور کھیلیں۔

انہوں نے کورونا کے اس دور میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر آدمی کو چاہیے کہ وہ صبح شام چہل قدمی کریں ورزش کریں اور اپنے اپنے حساب سے ورزش کریں تاکہ تندرست رہ سکیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.