ETV Bharat / state

خواتین کو خود کفیل بنانے اسمال انڈسٹریز کافی اہم رول ادا کر سکتی ہیں: ڈاکٹر مہر افروز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 5:42 PM IST

فلم میکر اور معروف ادیبہ و شاعرہ ڈاکٹر مہر افروز نے کہا ہے کہ خواتین کو خود کفیل بنانے اسمال انڈسٹریز کافی اہم رول ادا کر سکتی ہیں۔ Exclusive Interview with Dr Meher Afroz

Small industries can play a very important role in making women self sufficient: Dr Meher Afroz

مختلف شعبوں میں کیے جا رہے کاموں کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت کی ڈاکٹر مہر افروز سے خصوصی گفتگو

بیدر: ریاست کرناٹک کی مشہور و معروف ادیبہ شاعرہ و ڈاکیومنٹری اور فلم میکر ڈاکٹر مہر افروز نے خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں کیے جا رہے کاموں کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں بھی خواتین مظلوم ہیں مختلف اضلاع اور اس کے دیہاتوں میں خواتین مختلف مسائل سے دو چار ہے۔ میرا تعلق محکمہ تعلیمات سے رہا اور مجھے ادب سے لگاؤ ہے لیکن جب میں نے خواتین کے مسائل پر قلم اٹھایا تو مجھے لگا کہ موجودہ دور کتابیں لکھنے کا نہیں لیکن لوگوں کو بتانے کا ہے کیونکہ موجودہ دور میں مضامین پڑھنا کتابیں پڑھنا اب لوگوں کا ذوق و شوق نہیں رہا۔ ہر عمر کے لوگ اب ڈیجیٹل طور پر موبائل سے جڑ گئے ہیں۔ اس لیے میں نے خواتین میں کیے جا رہے کاموں اور ان کے مسائل کو لے کر مختلف موضوعات پر شارٹ فلمیں بنائیں اور میرا ماننا ہے کہ ہم لکھنے سے زیادہ بتا کر اور دکھا کر سمجھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نئی نسل کو ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے کی سخت ضرورت ہے: سابق قومی ہاکی کھلاڑی شیخ مسیح الدین

ڈاکٹر مہر افروز نے کہا کہ اس پر حکومت کا بھی تعاون رہا۔ خواتین کے مختلف مسائل پر معلومات فراہم کرنے اور انہیں معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم اور ہنر کے میدان میں آگے بڑھانے میں مختلف سرکاری اسکمات کے ذریعہ خواتین کو خود کفیل بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خواتین کے مختلف مسائل پر کام کیا ہے۔ اگر سرکاری طور پر کام کرنے کی بات ہے تو میرا یادگار کام سچر کمیٹی کی رپورٹ کی فلم بنانا ہے۔ مسلمانوں کی بدحالی پر بنائی گئی اس رپورٹ میں مجھے کافی محنت کرنی پڑی۔ لیکن ٹیم کا مکمل تعاون، مسلمانوں کے مختلف شعبوں میں کمزوریاں اور ان کے مسائل پر کھل کر کام کرنے کا موقع ملا اور اس رپورٹ پر بنائی گئی فلم کی کافی پذیرائی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے چھوٹی صنعت اسمال انڈسٹریز کافی اہم رول ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صنعت کو قائم کرنے کے لیے سرمایہ سب سے اہم ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ خواتین کو کفیل بنانے کے لیے خصوصی لون کے ساتھ ان کا تعاون کریں۔ دیہاتی خواتین اور غیر تعلیم یافتہ غیر ہنر مند خواتین کو بینک لون حاصل کرنے میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔ اس لیے حکومت اور مختلف ادارے جو خواتین کو خود کفیل بنانے کے عزائم رکھتے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ چھوٹی صنعتوں کو قائم کرتے ہوئے خواتین کو ہنر مند بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.