ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Elections بنگلور تشدد میں پھنسے بے قصور افراد کےلئے اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے، اے سی سرینیواس - اکھنڈا سرینیواس مورتی سے ای ٹی وی بھارت کی خاص بات

پلکیشی نگر حلقے سے کانگریس کے سابق ایم ایل اے اکھنڈا سرینیواس مورتی کو کانگریس نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اے سی سرینیواس نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد میں پھنسے معصوم ملزمین کے انصاف کے لئے ہر ممکن قانونی چارہ جوئی کریں گے اور اسمبلی میں آواز بھی اٹھائیں گے۔

بنگلور تشدد میں پھنسے معصوموں کے لئے اسمبلی میں آواز اٹھائی جائےگی، اے سی سرینیواس

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 6:25 PM IST

Updated : Apr 29, 2023, 8:22 PM IST

بنگلور تشدد میں پھنسے معصوموں کیلئے اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے، اے سی سرینیواس

بنگلور: ریاست کرناٹک میں بنگلور کے پلکیشی نگر حلقہ میں سنہ 2020 میں توہین رسالت کا معاملہ پیش آیا تھا، جس کے بعد علاقے میں فسادات ہوئے تھے۔ علاقے کے پولیس تھانہ کو آگ لگا دی گئی تھی، اس دوران چار مسلم نوجوان ہلاک ہوئے تھے اور 400 سے زائد افراد کو جیل میں ڈالا گیا تھا۔ اس کیس میں 35 افراد ابھی بھی یو اے پی اے چارجز کے تحت جیل میں ہیں اور دیگر کیسز میں کم و بیش 400 افراد کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں۔

ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے پلکیشی نگر حلقے سے کانگریس کے سابق ایم ایل اے اکھنڈا سرینیواس مورتی کو کانگریس نے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے۔ اے سی سرینیواس نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقہ کے مسائل سے ہی ان کا کامپیٹیشن ہے۔ کوئی مد مقابل نہیں۔ سرینیواس نے کہا کہ حلقے کے مسائل کو وہ چیلنج کے طور پر لیں گے اور انہیں حل کرنے کی پوری کوششیں کریں گے۔

واضح رہے کہ جب سیاسی پارٹیوں کی جانب سے الیکشنز کے لئے ٹکٹ دئے جارہے تھے، تب مسلم دانشوران و علماء کرام کی جانب سے جم کر کانگریس پارٹی پر زور ڈالا گیا کہ سابق ایم ایل اے اکھنڈا سرینیواس مورتی کو ٹکٹ نہ دیا جائے اور اسے ایم ایل اے بننے سے روکا جائے۔ اس سوال پر کہ ضمیر خان اکھنڈا سرینیواس مورتی کے نہایت قریب ہیں، ایسے میں ضمیر احمد خان کا کسی قسم کا سپورٹ انہیں حاصل ہے، اے سی سرینیواس نے کہا کہ انہیں کانگریس ہائی کمان سے امیدوار بنایا گیا ہے لہذا ضمیر احمد خان بھی ان کے ساتھ ہیں۔

اے سی سرینیواس نے کہا کہ تشدد میں پھنسے معصوم ملزمین کے انصاف کے لئے ہر ممکن قانونی چارہ جوئی کریں گے اور اسمبلی میں آواز بھی اٹھائیں گے۔ یاد رہے کہ بنگلور تشدد کے سلسلے میں پلکیشی نگر حلقے کے سابق ایم ایل اے اکھنڈا سرینیواس مورتی پر سنگین الزام ہے کہ انہوں نے کے جی ہلی کرائم نمبر 219 کے تحت 60 سے زائد بے گناہ مسلمانوں کو کورٹ میں ضمانت نہ ملے، اس لئے لگاتار مضبوط آبجیکشنز فائل کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلور: تشدد میں جلے ایم ایل اے کے گھر کی تعمیر کرنے کی پیشکش

جب کہ ان کے خود کی جانب سے بار بار کہا جاتا رہا یے کہ گھر جلانے میں ان کے حلقے کے لوگوں کا ہاتھ نہیں ہے۔ اے سی سرینیواس نے کہا کہ حلقے میں نہ صرف مسلم علاقے بلکہ تمل ہندووں اور مسیحی مذاہب کے ماننے والوں کے علاقوں میں بھی کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں لہذا وہ سبھی پسماندہ طبقات کے علاقوں میں ترقیاتی کام کریں گے۔

Last Updated : Apr 29, 2023, 8:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.