کرناٹک کے وزیراعلی بسواراج بومئی نے منگل کے روز ریاستی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' ہر کسی کو حجاب معاملے پر کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کا احترام کرنا چاہیے'۔ Karnataka CM Basavaraj Bommai on Hijab Row
کرناٹک ہائی کورٹ نے پیر کو اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پہننے کے معاملے میں دائر کردہ درخواستوں پر سماعت منگل تک ملتوی کردی تھی۔ گزشتہ ہفتے ہائی کورٹ نے طالب علموں کو اگلے احکامات تک حجاب یا کوئی اور مذہبی لباس پہننے سے روک دیا تھا۔
بومئی نے آج کہا کہ ' 10 ویں جماعت تک کے اسکول سوموار سے کھل گئے ہیں۔ مختلف اضلاع سے چند واقعات کی اطلاع مل رہی ہے۔ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک میٹنگ بلائی جائے گی۔ اسکول انتظامیہ، پرنسپل اور والدین پر ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل کرنے کی ذمہ داری ہے۔ یہ ہائی کورٹ کے لیے اپنا حتمی فیصلہ سنانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گا۔ ہمیں اس وقت تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: Karnataka Hijab Row: حجاب معاملہ پر ہائی کورٹ کے عبوری فیصلے سے والدین پریشان، وکلا کی وضاحت