ریاست کرناٹک کے یادگیر میں ماہ ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ ہی شہر کی مختلف مساجد میں محفل نعت و جلسہ میلاد النبی ﷺ کے انعقاد کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ مساجد میں جشن میلاد، محفل نعت ذکر و اذکار اور جلوس کا اہتمام بڑے ہی عقیدت و احترام سے کیا جاتا ہے۔
ضلع یادگیر کے کئی مساجد میں محفل نعت و جلسہ میلاد النبیﷺ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مسجد رحمانیہ یادگیر میں 18 اکتوبر کو جلسہ میلاد مصطفی ﷺ کے عنوان سے ایک جلسہ منعقد کیا جائےگا۔
مولانا عبداللہ نقشبندی خطیب و امام مسجد رحمانیہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 18 اکتوبر بروز پیر بعد نماز عشاء مسجد رحمانیہ یادگیر میں ایک عظیم الشان جلسہ و جشن میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد عمل میں لایا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: Sir Syed Day: سرسید کے 204ویں یوم پیدائش پر قرآن خوانی و چادر پوشی
انہوں نے کہا کہ اس جلسہ کو مشہور و معروف عالم دین مولانا قاسم بخاری (گلبرگہ) اور مولانا محمد حافظ و قاری صادق حسین نظامی (خطیب و امام، مسجد چوک یادگیر) خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر مقامی علمائے کرام بھی اس جلسہ سے خطاب کریں گے۔
مولانا عبداللہ نقشبندی نے تمام مسلمانوں سے پُر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس جلسہ میں شرکت فرمائیں اور اپنے دینی معلومات میں اضافہ کریں۔