یہ خبر شائع ہوتے ہی متعلقہ محکمہ نے سڑکوں کی مرمت کی جس کے بعد لوگوں کو راحت محسوس ہوئی۔
شہر کے ٹیپو سلطان چوک، عید گاہ کراس روڈ، شاہ پور بائی پاس روڈ پر بارش کی وجہ خستہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں کافی دشواری پیش آ رہی تھی۔
خاص کر جب بارش ہوتی ہے تو لوگوں کو سڑکوں کی ناہمواری دکھائی نہیں دیتی جس کے باعث کئی حادثات ہوتے ہیں ۔ محکمہ کی جانب سے شہر کی ان تمام سڑکوں کی مرمت کی گئی۔