ای ٹی وی بھارت نے ہبلی کے متاثرین سے ملاقات کی اور حالات کا جائزہ لیا، بارش سے تباہ ہوئے بے گھرافراد سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔
متاثرین کو انجمن شادی ہال، سماج کلیان ہال اور بعض مندروں میں ٹھہرایا گیا ہے۔
سیلاب زدگان کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے ان کے مکانات منہدم ہوگئے۔
انہیں انجمن اسلام ہبلی اور دیگر سماجی تنظیموں کی جنب سے عبوری امداد فراہم کی جارہی ہے، لیکن متاثرین کا کہنا ہے کہ سر چھپانے کے لیے انہیں پکے مکانات کی ضرورت ہوگی۔
واضح رہے کہ ہبلی شہر میں سیلابی کیفیت ہونے کی وجہ سے 200 سےزائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں جن کی اکثریت غریبوں پر مشتمل ہے۔ متاثرین میں بزرگ، خواتین اور چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔
متاثرین نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انکی رہائش کا انتظام کیا جائے اور انکے لئے پکے مکانات تعمیر کئے جائیں۔