ETV Bharat / state

Eshwara Khandre on Current Situation: 'ملک میں چل رہے نفرت کے ماحول کو بدلنے کی ضرورت' - Eshwara Khandre Statement on Current Situation in The Country

حلقہ اسمبلی بھالکی سے کانگریس کے رکن اسمبلی ایشور کھنڈرے نے کہا کہ 'بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان کی جانب سے منعقدہ اس افطار پارٹی میں شرکت کرتے ہوئے مجھے کافی خوشی ہوئی کیونکہ اس افطار پارٹی میں تمام مذہب کے ماننے والے لوگ موجود ہیں۔' Iftar party by MLA Rahim Khan in Bidar

'ملک میں چل رہے نفرت کے ماحول کو بدلنے کی ضرورت'

author img

By

Published : Apr 30, 2022, 12:26 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں رکن اسمبلی و سابق وزیر رحیم خان کی جانب سے جامع مسجد بیدر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا، اس افطار پارٹی کی سب سے بڑی خصوصیت یہ رہی کہ افطار پارٹی میں سابق وزراء اور اراکین اسمبلی اور مختلف مذاہب کو ماننے والے لوگ شامل ہوئے۔ اس موقع پر بھالکی کے رکن اسمبلی ایشور کھنڈرے نے میڈیا سے بات چیت کی۔ MLA Eshwara Khandre talks to media

'ملک میں چل رہے نفرت کے ماحول کو بدلنے کی ضرورت'

کرناٹکا پردیش کانگریس کے کارگزار صدر اور رکن اسمبلی ایشور کھنڈرے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'رکن اسمبلی رحیم خان کی جانب سے منعقدہ اس افطار پارٹی میں شرکت کرتے ہوئے مجھے کافی خوشی محسوس ہوئی کیونکہ اس افطار پارٹی میں تمام مذہب کے ماننے والے لوگوں نے بلا خوف شرکت کرتے ہوئے قومی یکجہتی کی عمدہ مثال پیش کی ہے یہی ہمارے ملک کی شناخت ہے۔' انہوں نے کہا کہ 'رمضان ایک مقدس مہینہ ہے اور اس مہینے میں جو مسلم روزہ رکھتے ہیں نماز پڑھتے ہیں اور مہینہ بھر جو ماحول ہوتا ہے وہ قابل احترام ہوتا ہے ہر آدمی کو اپنے مذہب پر چلنا چاہیے ملک کا قانون اس بات کی پوری اجازت دیتا ہے کہ ہر آدمی اپنے طریقے سے اپنے مذہب کا پرچار کرے اپنے مذہب کے تہوار منائے لیکن ملک میں چند دنوں سے جو افراتفری کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے، ایک مذہب کو خاص کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، دلوں میں نفرت پیدا کی جا رہی ہے یہ سراسر غلط ہے۔'

کھنڈرے نے مزید کہا کہ 'ہندو مسلم سکھ عیسائی ہم سب ایک ہیں اور ہم سب ہندوستانی ہیں ہم سب کو چاہیے کہ ملک میں چل رہے نفرت کے ماحول کو بدلتے ہوئے امن وشانتی اور قومی یکجہتی کی فضا کو پھر سے قائم کرتے ہوئے اپنے ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کریں۔ اس موقع پر بنڈپا قاسم پور رکن اسمبلی بیدر جنوب، ضلع کانگریس صدر بسوراج، کرناٹکا پردیش کانگریس جنرل سیکرٹری میناکشی، گیتا، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کشور بابو، کے علاوہ کئی اراکین بلدیہ وہ کانگریس پارٹی کے قائدین، علماء کرام، شہر بیدر کے معزز شخصیات نے اس افطار پارٹی میں شرکت کی۔'

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.