اس موقع متعدد علما کرام نے خطاب کیا۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا صفیان قاسمی نے کہا کہ معاشرے میں اس بات کی کمی محسوس کی کی گئی ہے کہ جدید زبان میں دین کی بات رکھی جائے ، یہ ادارہ اس کمی کو پورا کر رہا ہے۔
مرکز المعارف کے سربراہ مولانا برہان الدین قاسمی نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ فارغین مدارس کو انگریزی زبان سے آراستہ کیا جائے۔
بنگلور کے ملحقہ محمودیہ ایجوکیشنل و ریسرچ سینٹر جو گذشتہ دو برس سے مرکز المعارف کا 2 سالہ ڈپلوما ان انگلش لنگویج اینڈ لٹریچر کورس کرا رہی ہے۔ اس کا پہلا بیچ مکمل ہوا، جس میں 18 طالب علموں کو سند عطا کیا گیا۔
واضح رہے کہ مرکز المعارف کا قیام رکن پارلیمان مولانا بدر الدین اجمل نے کیا ہے اس غرض سے کہ علماء کرام کو اس ترقیاتی دور کی غصری تعلیم سے آراستہ کیا جائے کہ وہ موجودہ دور میں اپنی ایک ساخت قائم کرسکیں۔