ETV Bharat / state

Etiquette of recitation نعت گوئی کے آداب کو ملحوظ رکھنے شعراء پر زور

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 3:01 PM IST

الحاج ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن گلبرگہ شریف نے انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے زیراہتمام انجمن کے خواجہ بندہ نواز ایوان اردو میں منعقدہ تیسرے سالانہ نعتیہ مشاعرہ کا افتتاح انجام دینے کے بعد شعرا، نعت خواں اور شرکاء کے کثیر اجتماع سے خطاب کیا۔ Emphasis on observing the manners of recitation

Etv Bharat
Etv Bharat

گلبرگہ: نعت گوئی اور نعت خوانی سے تعلق بالرسول، قرب رسول حاصل ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن گلبرگہ شریف نے فرمایا ہے۔ وہ انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے زیر اہتمام انجمن کے خواجہ بندہ نواز ایوان اردو میں منعقدہ تیسرے سالانہ نعتیہ مشاعرہ کا افتتاح انجام دینے کے بعد شعرا،نعت خواں اور شرکاء کے کثیر اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ کہنہ مشق صاحب فکر شاعر وادیب سینئر صحافی حامد اکمل مدیر ایقان ایکسپریس گلبرگہ نے نعتیہ مشاعرہ کی نگرانی فرمائی۔

ڈاکٹر سراج بابا صاحب جنیدی نے مزید ارشادفر مایا کہ نعت گوئی ادب کی صنف ضرور ہے لیکن نعت گوئی کوفن کے ساتھ ساتھ عبادت کا درجہ بھی حاصل ہے اس لیے نعت گو شعرا کو احترام رسول کے آداب کو ملحوظ رکھنا چاہیئے۔ڈاکٹر سراج با با صاحب جنیدی نے مزید فرمایا کہ نعت گوئی کے لئے شعرا کا یہ تصور ہونا چاہیئے کہ نعت گوئی سے ان کے کلام کو حسن حاصل ہورہاہے۔انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعروں کے انعقاد کے سلسلہ کی بھر پور ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر سراج بابا صاحب جنیدی نے صدرانجمن ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور انجمن ترقی اردوگلبرگہ کی موجودہ باڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہو کہا کہ انجمن ترقی اردوگلبرگہ کے صدر پیرزادہ فہیم الدین اور موجودہ عہد یداران نے نعتیہ مشاعرہ کے انعقاد کے ذریعہ اپنی کارکردگی کا آغاز کیا اس لیے ان کی کارکردگی میں زبردست نکھار آیا ہے اور انجمن ترقی اردوگلبرگہ کی موجودہ باڈی کو فعالیت کا عزم حاصل ہواہے۔ قبل ازیں نعتیہ مشاعرہ کی کارروائی کا آغاز پروفیسر قاری ڈاکٹر عبدالحمیدا کبرصدر شعبہ اُردو خواجہ بندہ نواز یو نیورسٹی کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ ممتاز خوش الحان نعت خواں طیب یعقوبی نے اپنے مخصوص لحن میں نعت خوانی کے ذریعہ محفل میں سماں باندھ دیا۔خواجہ پاشاہ انعامدار نائب صدر انجمن نے خیر مقدم کرتے ہوے علمی ادبی تحقیقی سرگرمیوں علمی ادبی تہذیبی مقابلہ جات کے ساتھ نعتیہ مشاعرہ کے انعقادکو انجمن ترقی اردوگلبرگہ کے لیے باعث خیر و برکت بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: Conference Held In Gulbarga گلبرگہ میں ساری انسانیت کے لیے آؤ ہم سب مل کر رہیں کے عنوان سے جلسہ عام کا انعقاد

ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین صدر انجمن نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انجمن ترقی اردوگلبرگہ کی موجودہ باڈی ہر سال ماہ ربیع الاول میں نعتیہ مشاعرہ کا با قاعدہ اہتمام کر رہی ہے۔ یہ تیسرا سالانہ نعتیہ مشاعرہ ہے جو کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا ہے۔ ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین صدر انجمن نے سر پرست نعتیہ مشاعرہ حضرت ڈاکٹر سراج بابا صاحب جنیدی اور میر شاہنواز شاہین نائب صدر انجمن نے نگران نعتیہ مشاعرہ حامد اکمل کی شالپوشی و گلپوشی کی جب کہ ڈاکٹر سراج با با جنیدی نے تمام نعت گو شعرا کی گلپوشی کرتے ہوے انہیں اعزاز بخشا۔نعتیہ مشاعرہ کا آغاز پروفیسر ڈاکٹرعبدالحمیدا کبر نے اپنے عرفانی نعتیہ کلام سے کیا۔نعتیہ مشاعرہ میں نگران مشاعرہ حامد اکمل کے بشمول 21 سینئر وجونیر شعرا نے کلام سنایا اور خوب داد و تحسین حاصل کی۔
نگران مشاعرہ حامد اکمل،نورالدین نور اور راشد ریاض کے نعتیہ کلام کو بے حد سراہا گیا۔ان کے علاوہ مقبول نیر شاہ آبادی، نوید انجم، جاوید اقبال صدیقی، ڈاکٹر عتیق اجمل وزیر، ناصر عظیم، حسن محمود، مبین احمد زخم، اسدعلی انصاری، ڈاکٹر سید چنداحسینی اکبر فضل احمد تماپوری، اسا عالم، واجد اختر صدیقی، سید مختاراحمد دکنی، انجینئر سخی سرمست، ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی،صادق کرمانی، سیدسجادعلی شاد نے نعتیہ مشاعرہ میں کلام سنانے کی سعادت حاصل کی۔ سید مختار احمد دکنی نے برجستہ نعتیہ اشعار سنا کر نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ ڈاکٹر انیس صدیقی معتمد انجمن، ڈاکٹر محمد افتخارالدین اختر معتنظیمی امور انجمن نے حسن انتظامات میں حصہ لیا۔ محمد مجیب احمد خازن انجمن نے اظہار تشکر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.