کرناٹک کے ضلع یادگیر کنڑا ساہتیہ پریشد کے طور پر سدپاوٹھی صدر منتخب ہوئے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر تنظیم محبان اردو کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔
ضلع یادگیر میں کنڑا ساہتیہ پرشد کے انتخابات میں سدپاوٹھی بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ۔اس ضمن میں تنظیم محبان اردو کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔
اس موقع پر تنظیم محبان اردو کے صدر ڈاکٹر رفیق سوداگر تنظیم تحفظ ختم نبوت کے صدر برہان الدین اظہر، سید ساجد حیات اردو صحافی، قاضی امتیاز الدین صدیقی صدر رابطہ ملت کمیٹی، عنایت الرحمن سابق کارکن بلدیہ، عبدالقیوم نے سدپا وٹھی کو بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر اور تیسری بار لگاتار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر محبان اردو کے صدر ڈاکٹر رفیق سوداگر نے کہا کہ ہم علاقائی زبان کی ریاست گیر تنظیم کنڈا ساہتیہ پریشد کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہم نومنتخب صدر سے یہ توقع رکھتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ علاقائی زبان کے ساتھ ساتھ اردو زبان کی ترقی کے لئے بھی مشترکہ طور پر ادبی پروگراموں کا انعقاد کریں۔
اس موقع پر نومنتخب صدر سدپا وٹھی نے کہا کہ یادگیر ضلع ہندو مسلم اتحاد ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اردو اور علاقائی زبان کو فروغ دینے کی پوری کوشش کریں گے۔