اس موقع پر انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک میں 15 حلقوں میں انتخابات ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کی ایک واحد سیکولر پارٹی ہے اور کرناٹک میں اقلیتوں کے ترقی کے لیے سابق وزیراعلی سدھارمیا جی نے کئی ترقیاتی منصوبوں اور اسکموں کو جاری کیا ہے۔ اس لئے ریاست کی ترقی کے لئے کانگریس پارٹی کو کامیاب بنانے کی سخت ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی ایچ بنی کوڈ ایک سیکولر انسان ہیں اور ان کو کامیاب بنانا بہت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی کی 15 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان ہو گیا ہے جسے لیکر سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچی ہوئی ہے، اور تمام پارٹیوں کے رہنما اپنی جیت کے لیے جی جان لگائے ہوئے ہیں۔