ریاست میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ، ڈاون گیر اور کلبرگی میں کورونا کے تین۔ تین نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ بیلگاوی اور بنگلورو شہری اضلاع میں ایک ایک معاملہ ہے۔
ڈاونگیرضلع میں آج ایک 55 سالہ خاتون کی موت سے ریاست میں کورونا کے سبب اموات کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے آٹھ نئے معاملوں میں پانچ خواتین شامل ہیں۔
ریاست میں اب تک 363 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔