ETV Bharat / state

Eid Bustle Resumes In Bidar بازاروں میں عید کی رونقیں بحال ہونے لگیں

بیدر کے مختلف بازاروں کی رونقیں بحال ہوگئیں، خواتین کی بڑی تعداد نے عید شاپنگ کے لیے بازار کا رخ کررہی ہیں۔ خواتین کے ساتھ ساتھ بچے اور مرد بھی خریداری میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 17, 2023, 9:19 AM IST

Updated : Apr 17, 2023, 2:21 PM IST

بازاروں میں عید کی رونقیں بحال ہونے لگیں

بیدر : اس سال ماہ رمضان اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ نمودار ہوا ہے جس کے چلتے رمضان کی پہلی تاریخ سے ہی مختلف قسم کے کاروبار عروج پر ہے شہر کے اہم تجارتی مراکز میں لوگ دور دراز سے مال لاکر ماہ رمضان میں اچھے کاروبار کی توقع کر رہے ہیں ۔ کپڑے، چپل، گھریلو اشیاء کے علاوہ مختلف قسم کے کاروبار بازار میں رونق کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں عید کی رونقیں لوٹ آئیں ہیں۔ ماہ صیام پوری آب و تاب کے ساتھ آخری عشرہ میں گزر رہا ہے۔ ابھی سے بازاروں میں کاروبار عروج پر ہے بہت سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ دھوپ کی شدت کی وجہ سے لوگ شام کے اوقات میں ہی زیادہ بازار کا رخ کر رہے ہیں۔ شہر بیدر کے چترا ٹاکیز سے محمود گاوان چوک تک جو شہر کی مین روڈ ہے یہاں شام کے اوقات میں لوگوں کا ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔ ان کثیر تعداد خریداروں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ دیکھی جا رہی ہے خاص کر بازار میں خواتین سے جڑی چیزوں کی دکانیں ہیں زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔ کپڑے چپل ہینڈ بیگ روزمرہ کی کھانے پینے کے لئے استعمال ہونے والی اشیاء کی خرید و فروخت زیادہ ہے بازار کی مختلف دکانوں اور شوروم کے سامنے فٹ پاتھ پر دکان لگانے والے دکانداروں کی تعداد زیادہ ہے ۔

بیدر شہر میں کئی مقامات پر دوکاندار خود فٹ پاتھ پر رکھ کر اپنا مال بیچ رہے ہیں کئی خواتین نے آف دی کیمر بتایا کہ مہنگائی کی وجہ سے بازار میں ہر چیز مہنگی ہے کیونکہ رمضان اور عید کا موقع ہے اس لیے دیکھ سمجھ کر خریداری کی جارہی ہے بازار میں ریڈیمیٹ کپڑوں کی دکان داروں نے کہا کہ رمضان کی عید کے حوالے سے نئے ڈیزائن کے کپڑے لائے گئے ہیں لیکن ابھی کاروبار اتنا نہیں ہے جتنی کی توقع ہے۔ انشاءاللہ آنے والے چند دن میں عنقریب خرید و فروخت میں اضافہ ہونے کی امید ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : Muslim Clerics Role in Education بیدر میں 'علم کے فروغ میں صوفیا کا کردار' کے عنوان سے جلسہ

Last Updated : Apr 17, 2023, 2:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.