ETV Bharat / state

Shaheen Group of Institutions: ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عبدالقدیر سے خاص ملاقات

ڈاکٹر عبدالقدیر نے شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے چلائے جانے والے خصوصی کورس القرآن پلس کورس کے حوالے سے بتایا کہ اس کورس کو کرناٹک کے علاوہ اڑیسہ، تلنگانہ، اترپردیش، دہلی، مہاراشٹر اور بہار میں بھی شروع کیا گیا ہے۔ Shaheen Group of Institutions

ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالقدیر سے خاص ملاقات

author img

By

Published : May 10, 2022, 1:54 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں مشہور و معروف تعلیمی ادارہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز جو عصری اور دینی تعلیم میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ شاہین ادارہ جات کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے نئے تعلیمی سال کے دوران شاہین کالج کی جانب سے کی جانے والی تعلیمی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ الحمداللہ شاہین کالج نے ملک بھر میں معیاری مقام حاصل کیا ہے۔ Eucationist Dr. Abdul Qadeer Exclusive Interview

ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالقدیر سے خاص ملاقات

ڈاکٹر عبدالقدیر نے شاہین کالج کی جانب سے چلائے جانے والے خصوصی کورس القرآن پلس کورس کے حوالے سے بتایا کہ یہ کورس ریاست کرناٹک کے علاوہ اڑیسہ، تلنگانہ، اترپردیش، دہلی، مہاراشٹر اور بہار جیسی ریاستوں کے صدر مقام پر اس کورس کی شاخیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سے ہم طالبات کے لیے بھی حفظ القرآن پلس کورس شروع کر رہے ہیں ملک کی معروف درسگاہ جامعۃ الصالحات رامپور میں لڑکیوں کے لیے یہ کورس شروع کیا جا رہا ہے گزشتہ دس سالوں سے صرف حفاظ لڑکوں کے لئے ہی یہ کورس چلایا جارہا تھا۔

تعلیم میں لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں کی برتری پر کیے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہائی اسکول سے لے کر کالج اور یونیورسٹی کی سطح تک لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں نے ہی اپنی تعلیمی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا ہے جس کے لیے ان کی ستائش کی جانی چاہیے۔ لڑکوں میں گٹکا سگریٹ اور دیگر نشہ آور چیزوں کے استعمال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین اور سرپرستوں کو چاہیے کہ لڑکوں کی صحت اور بہتر سماج کے لیے اپنے بچوں پر نظر رکھیں صحت کو متاثر کرنے والی چیزوں اور موبائل کے غلط استعمال سے روکیں اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.