اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے شہر گلستان بنگلور کے قدیم بازار رسیل مارکیٹ میں دورہ کیا کہ گزشتہ سال کے بنسبت اس سال کھجور اور میوہ جات کیسے ہیں؟
اس تعلق سے رسیل مارکیٹ کے میوہ جات کے تاجر ادریس چودھری نے بتایا کہ اس سال متعدد عربی ممالک سے ڈھیر ساری اقسام کے کھجور اور میوہ جات آئے ہوئے ہیں۔
اس رمضان المبارک میں ڈرائی فروٹس کی قیمتیں تقریباً 40 فیصد کم ہوئی ہیں۔ حج و عمرہ میں عازمین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے سعودی عرب میں کھجور ایک بڑی تعداد میں رہ گئے ہیں، جس کی وجہ سے کھجور اور دیگر میوہ جات کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ آئی ہے۔
مزید پڑھیں:
اشاروں سے بات کرنے والا بے زبان امیدوار
اس موقع پر خریدار خوش نظر آرہے ہیں کہ نہ صرف کھجور اور میوہ جات کی قیمتیں کم ہے بلکہ اس بار کھجوروں کی بھی بہت سی اقسام موجود ہیں۔