ETV Bharat / state

DR Naseer Hussain بھارت کے مسلمانوں پر ملک کی دستور کے تحفظ کی بڑی ذمہ داری ہے:سید ناصر حسین - کانگریس ورکنگ کمیٹی

دارالحکومت بنگلورو میں ڈاکٹر نصیر حسین کو کانگریس ورکنگ کمیٹی میں شامل کئے جانے پر وزیر اعلیٰ اور ڈی سی ایم نے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر نصیر حسین نے کہاکہ بھارت کے مسلمانوں پر بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی دستور کا تحفظ کریں۔

بھارت کے مسلمانوں پر ملک کی دستور کے تحفظ کی بڑی ذمہ داری ہے:سید ناصر حسین

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 1:36 PM IST

بھارت کے مسلمانوں پر ملک کی دستور کے تحفظ کی بڑی ذمہ داری ہے:سید ناصر حسین

بنگلورو: حال ہی میں راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سید ناصر حسین کو کانگریس کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی 'کانگریس ورکنگ کمیٹی' میں رکنیت دی گئی۔ کہا گیا کہ ملیکارجن کھرگے کے کانگریس پارٹی کے صدر کے انتخاب کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا اور ناصر حسین کو سی ڈبلیو سی میں مستقل طور پر رکنیت دی گئی۔

اس سلسلے کہ ڈاکٹر سید ناصر حسین و تہنیت پیش کی جائے، ریاستی کانگریس کے اقلیتی مورچہ کی جانب سے شہر کے پیلیس گراؤنڈس میں ایک بڑے پیمانے پر پروگرام کا اہمتام کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ سدرامیہ و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے ڈاکٹر سید ناصر حسین کو تہنیت پیش کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر سید ناصر حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت فسطائی طاقتوں کے چنگل میں جکڑا ہوا ہے، لہذا جس طرح کرناٹک میں مسلمانوں نے متحد ہوکر بھارتیہ جنتا پارٹی کو ناکام کرنے کا کام کیا ہے، ویسے ہی قومی سطح پر بی جے پی کو ہرانے کا کام کرنا ہوگا تاکہ ملک کے دستور کہ حفاظت کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:Randeep Surjewala کرناٹک میں کانگریس دوبارہ اقتدارمیں آئے گی

ڈاکٹر سید ناصر حسین نے کہا کہ جیسے سیاسی پارٹیاں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین و ایس. ڈی. پی آئ یہ کہتی ہیں کہ کانگریس نے مسلمانوں کو کیا دیا، میں یہ بتایا چاہتا ہوں کہ کانگریس نے ایک مسلم کو راجیہ سبھا کا رکن بنایا اور اپنی اعلا سطح کی اہم ترین کمیٹی میں مجھے رکن بنایا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.