ETV Bharat / state

قربانی کی رقم صدقہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ - مولانا مصطفی رفاعی جیلانی

رواں برس عید الضحیٰ کورونا وائرس کے پیش نظر پھیکی پڑنے والی ہے اور اس ضمن میں لوگوں میں تشویش ہے کہ اگر قربانی نہ کرتے ہوئے اسی رقم کو صدقہ کردیں تو ایسا کرنا دین اسلام میں جائز ہے یا نہیں۔

eid
eid
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 2:21 PM IST

قربانی کے تعلق سے مُسلمانوں میں الجھن ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے اس پرآشوب دور میں قربانی کس طرح ممکن ہے اور یہ بھی الجھن ہے کہ کیا قربانی کئے بغیر جانور کی قربانی پر خرچ کی جانے والی رقم کو صدقہ کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟

قربانی کی رقم صدقہ کرنا جائز ہے یا نہیں

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے کرناٹک کے امیر شریعت مولانا صغیر احمد خان رشادی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن و ممتاز عالم دین مولانا مصطفی رفاعی جیلانی سے بات کی۔ ان علماء کا واضح طور پر کہنا تھا کہ کہ قربانی کا کوئی بدل نہیں ہے۔

قربانی سے متعلق ہدایات میں امیر شریعت (کرناٹک) نے واضع طور پر بتایا ہے کہ 'قربانی شعائر اسلام میں سے ہے جو صاحب نصاب پر واجب ہے اور قربانی کے تین دنوں میں قربانی کے جانور کا خون بہانے سے افضل کوئی عمل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'قربانی کئے بغیر جانور کی رقم صدقہ کرنا جائز نہیں ہے، اور قربانی کی جگہ کوئی بھی عمل قربانی کا بدل نہیں ہوسکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.