ETV Bharat / state

Doctor Advice to Common People وبائی امراض کی روک تھام کے لئے احتیاطی اقدامات کریں

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 4:04 PM IST

بیدرضلع سرکاری ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر مہیش برادر نے کہا کہ بیدرضلع میں لوگوں کے بخار میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں کی جانب رخ کرنے کے سلسلے میں تیزی آئی ہے۔ بخارمیں مبتلا مریضوں کی طویل قطار ہسپتالوں میں دیکھی جارہی ہے۔ Doctor Advice to Common People

وبائی امراض کی روک تھام کے لئے احتیاطی اقدامات کریں

کرناٹک کے بیدر ضلع میں بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہواہے۔اس سے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول بنایاہوا ہے۔موسم کی تبدیلی اور سلسل بارش کی وجہ سے لوگ دیگر امراض سے متاثر ہورہے ہیں۔Doctor Advice to Common People to Use Mask

گزشتہ بیس سے بائیس دنوں کے درمیان لوگ سردی زکام ،سردرد،کھانسی جیسی مختلف بیماریوں سے متاثر ہوۓ ہیں۔ موسم کی تبدیلی سے خاص طور پر بچے اور معمر لوگ شدید طور پر متاثر ہوۓ ہیں۔

بیدر ضلع سرکاری ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر مہیش برادر نے کہا کہ بریس ہاسپٹل میں روزانہ 1200 سے 1500 لوگ علاج کیلئے آ رہے ہیں۔ہسپتال کی طبی ٹیم ان متاثرہ لوگوں کے علاج پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Hijab Ban Hearing in SC حجاب پر پابندی معاملے پر سماعت ملتوی

ایک سوال کے جواب میں سرجن ڈاکٹر مہیش نے لوگوں کومشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ انفکشن سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک کا استعمال لازمی طور پر کر یں۔ سماجی فاصلہ پر سختی سے عمل کریں۔ ان امراض سے محفوظ رہنے کا بہتر طریقہ یہی ہے۔ کھانسی ، بخار مختلف بیماری ایک مریض سے دوسرے مریض میں منتقل ہونے لگی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ماسک کا استعمال کیا جاۓ۔ ایک اور مشورہ یہ ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ بخار اور کھانسی ہونے پر علاج کے لئے فوری ہاسپٹل سے رجوع کریں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات متاثرین کو مہیا کروائی جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.