ETV Bharat / state

Photos Of Sacrificial Animals On Social 'قربانی کے جانور کے فوٹوز سوشل میڈیا پر نہ ڈالیں' - sacrificial animals

قربانی کو دیا جانے والا جانور صحت مند اور تندرست ہونا چاہیے، بہت سارے احباب پیسوں کو بچانے کی خاطر کمزور جانور کا استعمال کرتے ہیں اور جانور خریدتے وقت جو احکامات ہیں، جو ہدایت ہے اس کا خیال نہیں رکھتے جس کی وجہ سے وہ قربانی کہ جو احکامات ہیں اس سے محروم رہتے ہیں۔

قربانی کے جانور کے فوٹو سوشل میڈیا پرنہ ڈالیں

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 11:48 AM IST

قربانی کے جانور کے فوٹو سوشل میڈیا پرنہ ڈالیں

بیدر : ناظم مدرسہ عبداللہ بن عباس بیدر مفتی افسر علی ندوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے قربانی کے جانور کے حوالے سے کہا کہ قربانی دیے جانے والا جانور بے عیب ہونا چاہیے جس کسی بھی جانور کو ہم خرید رہے ہیں اگر وہ سینگ والا ہے تو دو سینگ ہونا ضروری ہے سینگ ٹوٹا ہوا جانور کی قربانی نہیں دی جاسکتی اسی طرح اگر کسی جانور کے کان کٹے ہوئے ہیں لنگڑا ہے تو بھی اس کی قربانی جائز نہیں ہے.

قربانی کو دیا جانے والا جانور صحت مند اور تندرست ہونا چاہیے بہت سارے احباب پیسوں کو بچانے کی خاطر کمزور جانور کا استعمال کرتے ہیں اور جانور خریدتے وقت جو احکامات ہیں، جو ہدایت ہے اس کا خیال نہیں رکھتے جس کی وجہ سے وہ قربانی کہ جو احکامات ہیں اس سے محروم رہتے ہیں
مفتی افسر علی ندوی نے امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے جانور کا احترام کریں اس کو کوئی تکلیف نہ دیں،قربانی کے جانور کھلے میں یا پھر ایسی جگہ پر ذبح نہ کریں جہاں پر لوگوں کا آنا جانا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ذبح کیا جانے والا جانور کے ساتھ کوئی تصویر کشی نہ کریں کوئی فوٹو نہ لیں بہت سارے نوجوان جانور کو ذبح کرنے اور دیگر فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں یہ غلط ہے۔ ذبح کیا جانے والے جانور کے فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں لوگوں کے جذبات کا خیال رکھیں۔

مزید پڑھیں:EID UL AZHA in Karnataka ریاستی وزیر کی نام نہاد گئو رکشکوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

قربانی کے جانور کو ذبح کرنے کے بعد غیر استعمال شدہ اعضاء محکمہ بلدیہ کی جانب سے انتظام کی گئی گاڑیوں میں ہی ڈالیں کیونکہ اسلام پاک صاف مذہب ہے اور پاکی آدھا ایمان ہے قربانی کے جانور سے نکلنے والے غیر استعمال اعضاء کو گھروں کے اطراف و اکناف یا پھر کوڑے دان میں نہ ڈالیں اکثر ہم دیکھتے ہیں، کہ قربانی کے جانور کے غیر استعمال شدہ اعضاء لوگ اپنے گھروں کے اطراف اکناف کی نالیوں میں ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے بدبو پیدا ہو جاتی ہے۔ جس سے لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے اس لیے ایسا کوئی عمل نہ کریں جس سے لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہو مفتی افسر علی ندوی نے امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کہ تین دن قربانی کے جانوروں کے غیر استعمال شدہ اعضاء صرف بلدیہ کی جانب سے اہتمام کردہ گاڑی میں ہی ڈالیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.