بنگلور: کرناٹک وزیر اعلیٰ کو لے کر کانگریس میں رسہ کشی جاری جاری ہے۔ اسی دوران کرناٹک کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیوکمار نے اشارہ دیا کہ وہ وزیراعلی کی ریس سے باہر ہو رہے ہیں۔ کانگریس کی جانب سے ابھی تک کرناٹک وزیر اعلی کو لے کر ابھی تک کوئی رسمی اعلان نہیں کیا ہے لیکن وزیر اعلی کے دو دعویداروں میں سے ایک کرناٹک کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیوکمار نے اشارہ دیا کہ وہ وزیراعلی کی ریس میں اب نہیں ہیں۔
دراصل کانگرس ریاستی پارٹی کے سربراہ ڈی کے شیوکمار نے آج اپنے سدارامیا کو اپنی "نیک خواہشات" بھیجا ہے۔ آج شام توقع کی جا رہی تھی کہ ڈی کے شیوکمار دہلی کا دورہ کریں گے لیکن اچانک انہوں نے دہلی کا دورہ کرنے سے منع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے، سدارامیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں شیوکمار نے اس سے انکار کیا کہ یہ "بغاوت" ہے۔ انہوں نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ میں بغاوت نہیں کرتا، بلیک میل نہیں کرتا... میں بچہ نہیں ہوں۔ میرے پاس اپنا وژن اور وفاداری ہے۔
واضح رہے کہ وہیں دہلی میں پہلے سے ہی موجود سدارامیا پارٹی کے سربراہ ملکارجن کھرگے سے ملنے کی توقع ہے۔ بتا دیں کہ پارٹی کے اراکین اسمبلی کے مزاج کو سمجھنے کے لیے کانگریس کی طرف سے تعینات کیے گئے مرکزی مبصرین نے اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔ اب یہ دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا کہ کرناٹک کا وزیراعلی کون بنتا ہے۔