صفا بیت المال بنگلور کی جانب سے این، کے کنونشن ہال میں تقریبا 250 غربا ومستحقین افراد کو رمضان المبارک کے موقع پر راشن کٹس تقسیم کئے۔
اس موقع پر صفا بیت المال بنگلور شہر کے ذمہ دار مولانا محمد الیاس علی نے کہا کہ ہمیں اس برس تقریباً 1،000 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں 550 ایسے خاندانوں کو منتخب کیا گیا جن کے گھروں میں بیوہ خواتین یا بزرگ رہتے ہوں اور انکے کے ہاں کوئی کمانے والا نہیں ہو۔
انہوں نے کہا یہ پہلا مرحلہ ہے جس میں ہم 250 لوگوں کو یہ کٹ دے جارہے ہیں اور اگلے مرحلہ میں بقیہ 300 افراد کو دئے جائیں گے۔
مولانا محمد ممتاز علی رشادی نے اس موقع پر بتایا کہ صفا بیت المال میں جید علماء اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے ابتداء سے قبل ان راشن کٹس کو تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ کہ مستحق افراد اس سے مستفیض ہو سکیں۔
مولانا احمد نے راشن کٹ کے متعلق بتایا کہ اس میں 10 کلو چاول، ایک کلو دال، کھجوریں، تیل وغیرہ ضروری اشیاء شامل ہے، جو انکے ایک ماہ کے لیے کافی ہے۔
مولانا مفتی رفیق احمد نے اس موقع پر قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہم تمام پر لازم ہے کہ ایک دوسروں کی مدد کریں، تاکہ ملت میں غربت و تنگدستی کا خاتمہ ہو سکے۔
صفا بیت المال کے ذمہ داران نے عوام الناس سے اپیل کی ہےکہ وہ انفرادی طور پر زکوٰۃ اداکرنے کے بجائے مشترکہ طور پر اپنی زکوٰۃ ادا کریں جس سے اجتماعی طور پر مستحقین کی مدد کی جاسکے۔