ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ماہ رمضان کے مناسبت سے کئی تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور نوجوانوں کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن کٹ تقسیم کئے گئے۔
شہر کے چٹان ایریے کے مشہور و معروف کارخانہ امجد پاشاہ فوٹو بیٹری کے فرزند عارف پاشاہ قادری کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی شہر کے مستحقین میں اناج کی تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر مولانا فیاض احمد عطاری نے بتایا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی فوٹو بیٹری مالک عارف پاشاہ قادری کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں موجود مستحقین میں راشن کٹ تقسیم کئے گئے۔ اس راشن کٹ میں چاول، دال، تیل، دودھ کے علاوہ ڈرائی فروٹس شامل ہیں۔
وہیں سماجی کارکن شہباز جاگیردار نے تمام مستحق خواتین سے عارف پاشاہ قادری کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔