ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں محکمہ تعلیم کی جانب سے اول تا دسویں جماعت تک کے تمام سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے داخلے کا اعلان ہو چکا ہے وہیں دوسری جانب شہر کے تمام سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو روزانہ دوپہر کا کھانا دیا جاتا ہے جب کہ کووڈ کی وجہ سے تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند ہیں۔
کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے اس دور میں ضلع کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے والدین اپنے بچوں کے ہمراہ سرکاری اسکولوں کو پہنچ کر اناج حاصل کر رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران محکمہ تعلیم کی جانب سے کی جارہی اس کوشش کی کافی ستائش ہو رہی ہے۔