بنگلور: حجاب کا مسئلہ اب تنازعہ Karnataka Hijab Row کی شکل اختیار کرچکا ہے، حالانکہ ہائی کورٹ میں سماعت جاری ہے اس کے باوجود کرناٹک کے کئی کالجز میں حجاب مخالف فیصلے لئے جارہے ہیں۔
اس درمیان ستیہ وادی ہیومن رائٹس تنظیم کے ایک وفد کی جانب سے اڈوپی ضلع ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی سے ایک شکایت کی گئی ہے جس میں لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
کرناٹک میں لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک اس سلسلے میں ادارے کے جنرل سیکرٹری سراج جعفری نے بتایا کہ اس کمپلینٹ میں اتھارٹی سے مطالبہ Discrimination against girls in Karnataka کیا گیا کہ ڈی ڈی، پی یو، اڈوپی وکنداپورہ کالجز کے پرنسیپل، کالج منیجمنٹ کمیٹیز پر قانونی کارروائی کی جائے۔
کرناٹک میں لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک ستیہ وادی ہیومن رائٹس تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر اس کمپلینٹ پر کارروائی نہیں ہوئی تو وہ ہائی کورٹ رجوع ہوں گے تاکہ خاطی افسران کو سزا دلوائی جاسکے۔
کرناٹک میں لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرناٹک میں لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ حجاب معاملہ کی اب تک کرناٹک ہائی کورٹ میں 5 دن سماعت ہوچکی ہے جس میں پیٹیشنرز کی جانب سے آرگیومینٹس رکھے گئے ہیں اور بتاریخ 18 فروری سے حکومت کرناٹک کی جانب سے آرگیومینٹس شروع رکھے جائیں گے۔