بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر شہرکی بیشتر سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں، مسلسل بارش کے سبب شہر کی اہم سڑکوں پرگڈھوں اور متعدد مقامت پر آبی جماؤ سے سے راہگیروں کو کافی دشواری پیش آ رہی ہے۔ Dilapidated Condition of Roads in Bidar City of Karnataka
سی پی ایم پارٹی کے انچارج سیکرٹری علی احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہں مسلسل بارش کے بعد شہر بیشتر سڑکیں خراب ہوچکی ہیں،جس کے وجے سے مسافروں اور اسکولز جانے والوں بچوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میلور رنگ دوڈ تاچدری رنگ روڈ، گمپا روڈ ،نئ کمان کے علاوہ قدیم شہر کی بیشتر سڑکیں بارش کے سبب خستہ حال ہو چکی ہیں، انہوں نے متعلقہ ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی درستگی کے لیے جلد از جلد اقدام اٹھائیں،تاکہ لوگوں اور اسکولی بچوں کو پریشانیوں سے جلد از جلد نجات مل سکے۔