ETV Bharat / state

یادگیر: اسکولز میں مقابلہ جاتی پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 2:10 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے بعد محکمہ تعلیمات کی جانب سے طلبہ و طالبات کے درمیان مقابلہ جاتی پروگرام کا انعقاد کرایا جا رہا ہے۔

اسکولز میں مقابلہ جاتی پروگرام کا انعقاد

بچوں کو تعلیم کی جانب متوجہ کرنے اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے کی غرض سے ضلع یادگیر میں ہائی اسکولز سطح پر مختلف مقابلہ جاتی پروگرامز رکھے گئے ہیں۔

اس پروگرام کے انچارج محمد بدیع الزماں نے کہا کہ کرناٹک اردو اکیڈمی بینگلور کی جانب سے محکمہ تعلیمات کے اشتراک سے 22 فروری 2021 کو صبح 10 بجے مولانا ابوالکلام آزاد اردو میڈیم اسکول میں یہ پروگرام ہوگا۔

اس میں ضلعی سطح کے اردو میڈیم ہائی اسکولز کے طلبہ و طالبات کے لیے حمدونعت، تحریری مقابلے، تقریری مقابلے اور بیت بازی کا پروگرام ہوگا۔

اس پروگرام میں یادگیر ضلع کے اردو میڈیم اسکولز کے بچے حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا 13 واں یوم تاسیس کا جشن

ضلع یادگیر کے تین تعلقہ جات شاہ پور، شورا پور اور یادگیر کے اردو سرکاری اسکولوں کے بچے اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

محمد بدیع الزماں نے تمام اسکولز کے اساتذہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے بچوں کے ساتھ وقت مقررہ پر پہنچ کر بچوں کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کروائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.