ETV Bharat / state

Jan Sankalp Yatra in Bidar بومئی حکومت نے بے شمار ترقیاتی کام کیے، پربھو چوہان - وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی بیدر میں

ریاستی وزیر مویشی پالن پربھو چوہان نے بیدر میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک میں ایسا ماحول بنایا گیا ہے جہاں خواتین اور بچے بغیر کسی خوف کے بحفاظت گھوم سکتے ہیں۔ جب کہ سڑکوں اور پینے کے پانی کی فراہمی سمیت ہر قسم کے ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ گائے کے تحفظ کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے گائے کے تحفظ کے لیے خصوصی یوجنا کو نافذ کیا ہے۔ Development Work in the State by Bommai Govt

Jan Sankalp Yatra In Bidar
Jan Sankalp Yatra In Bidar
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 8:09 AM IST

بیدر: بیدر ضلع کے اوراد تعلقہ میں جن سنکلپ یاترا کے پروگرام کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر مویشی پالن پربھو چوہان نے کہا کہ ریاست میں وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی کی قیادت میں ترقی کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر بسواراج بومئی نے ایس سی اور ایس ٹی کے لیے ریزرویشن کی رقم میں اضافہ کرکے ایک تاریخی فیصلہ لیا ہے، جو کہ گزشتہ حکومتوں نے تقریباً 40 سالوں سے نہیں کیا تھا۔ ساتھ ہی ریاست میں امن و امان میں بہتری آئی ہے۔ Development Work in the Karnataka State by Bommai Govt

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایسا ماحول بنایا گیا ہے جہاں خواتین اور بچے بغیر کسی خوف کے بحفاظت گھوم سکتے ہیں۔ جب کہ سڑکوں اور پینے کے پانی کی فراہمی سمیت ہر قسم کے ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ گائے کے تحفظ کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے گائے کے تحفظ کے لیے خصوصی یوجنا کو لاگو کیا ہے۔ اوراد (بی) اسمبلی حلقہ میں کافی ترقیاتی کام چل رہے ہیں۔ جل جیون مثشن پروجیکٹ کے لیے 200 کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی ہے اور ترقیاتی کام جاری ہیں۔

وزیر نے کہا کہ بھاری بارش سے متاثر ریاست کے کسانوں کے کھاتوں میں 36 کروڑ روپے کا معاوضہ جاری کیا گیا ہے۔ اس موقع پروزیر پربھو چوھان نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے اوراد (بی) اسمبلی حلقہ کی ترقی کے لیے مختلف مطالبات کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ بسواراجہ بومئی کو ایک درخواست پیش کی، جس میں کارنجہ کے پانی ذخائر سے اوراد (بی) ٹاؤن کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کو منظوری دینا بھی شامل ہے۔
اوراد (بی) ٹاؤن پنچایت کو میونسپلٹی میں اپ گریڈ کیا جائے، کمل نگر گرام پنچایت کو ٹاؤن پنچایت میں اپ گریڈ کیا جائے۔ اوراد (بی) اسمبلی حلقہ میں شدید بارش کی وجہ سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے کسانوں کی فصلوں کے نقصان سمیت بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اس لیے انہوں نے درخواست کی کہ اس حصے کو زیادہ بارش والا علاقہ قرار دیا جائے۔ منی ودھان سودھا کی عمارت کے لیے منظوری دی جانی چاہیے جو کہ نو تشکیل شدہ کمل نگر تعلقہ میں انتظامی نظام کے صحیح کام کے لیے ضروری ہے۔
اے پی ایم سی کی ترقی کے لیے درکار 10 کروڑ کے فنڈز جاری کرنے سمیت مختلف مطالبات وزیراعلیٰ سے کیے گئے۔ اس موقع پر وزراء کے مطالبات کا مثبت جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اوراد (بی) اسمبلی حلقہ کی 36 جھیلوں کو بھرنے کے لیے 698 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کو منظوری دی اور اسٹیج پر وعدہ کیا کہ اگلے مہینے میں انتظامی منظوری کے بعد کام شروع کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.